اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہری محمد حنیف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غلیظ الزامات لگائے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 496 کے تحت کیس دائر کیا گیا۔
درخواست کے مطابق پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئے الزامات دفعہ 496 کے زمرے میں نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کو کالعدم قرار دے، کمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سول جج کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔