لاہور: پنجاب حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام ، پنشنرز کے فنڈز کا منافع استعمال کرنے کا حق بھی استعمال کر لیا۔صوبائی حکومت اب پنشنرز کے فنڈ بھی من مرضی سے سے استعمال کر سکے گی ۔
نگران پنجاب حکومت نے پنشنرز کے فنڈز سے رقم حاصل کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرکے نگران صوبائی کابینہ کو ارسال کیا تھا ۔نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب پنشن فنڈ کے قانون میں مجوزہ ترمیم کی اجازت دے دی۔ منظور شدہ ترمیم سے اب پنجاب حکومت پنجاب پنشن فنڈ سے منافع کی نصف رقم صوبائی اخراجات کی مد میں استعمال کر سکے گی۔
پنجاب حکومت پنشنرز کے ایک کھرب روپے تک کے فنڈ استعمال کر سکے گی۔ مینجمنٹ کمیٹی پنجاب پنشن فنڈ کے منافع سے رقم نکالنے کی منظوری دے گی۔ جنرل مینجر محکمہ خزانہ پنجاب اپنی ضروریات سے متعلق پنجاب پنشن فنڈ کے منافع نکلوانے سے متعلق مینجمنٹ کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔
محکمہ خزانہ پنجاب پنجاب پنشن فنڈز کے منافع سے ملنے والی رقم صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں منتقل کر سکے گا۔
مینجمنٹ کمیٹی کی اجازت کے بغیر پنجاب پنشن فنڈ سے کوئی بھی رقم نہیں نکلوائی جا سکے گی۔
ترمیم کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت پنشنرز کے فنڈز سے رواں مالی سال تک 68 ارب 70 کروڑ اور آئندہ مالی سال سے سال 2027 تک 26 ارب 26 کروڑ روپے تک کا منافع نکلوا سکے گی۔