چوہدری پرویز الہی اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل

12:12 PM, 19 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: چوہدری پرویز الہی کو گزشتہ شب کیمپ جیل لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ  رات گئے جیل حکام کو اعلی حکام کی جانب سے احکامات موصول ہوئے۔ جس کے بعد گزشتہ شب چوہدری پرویز الہی کو انتہائی سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے منتقل کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو دو دن پہلے ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا تھا۔ نظر بندی کے فورا بعد چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

مزیدخبریں