گولڑہ موڑ، دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

گولڑہ موڑ، دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی
سورس: File

راولپنڈی: اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث پشاور  روڈ پر  گولڑہ موڑ کے قریب  دیوار گر گئی ،11افرادجاں بحق ہو گئے۔ 5شدیدزخمیوں کوملبےسےنکالنےکیلئےریسکیوآپریشن جاری۔

پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریبا 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی۔ 

ابتدائی اطلاعات  کےمطابق مزدورتعمیراتی منصوبےپرکام کررہےتھے۔  پولیس کا کہناہے کہ پل کی تعمیر کے لیے دیوار کی آڑ میں مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیوں  جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشینوں کی مدد سے 12  افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی تلاش کا کام ابھی جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گرنے والی دیوارکے ملبے سے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کٹاریاں اور گوالمنڈی سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے ۔

ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں رات سے اب تک 186 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہوئی ہے۔  رواں سیزن میں آج ہونے والی بارشوں میں سب سے بڑا اسپیل ہے۔  

راولپنڈی میں ریکارڈ بارش سے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔  نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر ساڑھے 12 فٹ ہے۔ 



ڈھوک کالاخان، صادق آباد، ڈبل روڈ، شکریال، کری روڈ میں پانی گلیوں میں داخل  جبکہ ندیم کالونی،جاوید کالونی، مگھا سنگھ اسٹیٹ ہزار کالونی بھابڑا بازار سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق بارش کے دوران تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔

 ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف عمل ہے۔

 ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف میں تعینات کر دیئے گئے، ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل و دیگر نشیبی علاقوں میں تعینات کیئے گئے۔ 


ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،

نالہ لئی میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے لوگوں کو خبردار کرنے کے لیئے خطرے کے سائرن بجا دیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں