پنجاب میں آج سے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے 

03:06 PM, 19 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 جولائی کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں 19 جولائی تک کاروباری اوقات کار محدود کئے جانے کے احکامات دئیے گئے تھے۔
اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ دکانیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرانے کا مقصد بجلی کی بچت ہے جبکہ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں عید کی وجہ سے ریلیف دیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی مدت آج ختم ہو گئی ہے۔ 
سرکاری نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد آج سے پنجاب بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کئے جائیں گے اور اس پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ 
واضح رہے کہ عید قرباں قریب آنے کے باعث تاجروں اور شہریوں کی جانب سے یہ پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے پیش نظر حکومت نے بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی 9 جولائی تک ختم کر دی تھی۔

مزیدخبریں