اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاک نہیں ہوئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 16ہزار 419 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح پونے تین فیصد رہی جبکہ ملک میں 163مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.46 فیصد اور لاہور میں 5.88 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدر آباد میں 4.95 فیصد، پشاورمیں 3.26 فیصد اور ملتان میں یہ شرح 2.58 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.33 فیصد رہی جبکہ گلگت میں کورونا کیسز کی شرح 14.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر مزید 459 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
12:24 PM, 19 Jul, 2022