افغا ن تنازعہ کا واحد حل افغان فریقین کے مذاکرات میں ہی ہے :پاکستان 

11:30 PM, 19 Jul, 2021

اسلام آباد:  پاکستان نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ  یہ ایک  مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کا ماننا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں  ، طالبان  اور اور افغان حکومت کے آپس میں مذاکرات کے ذریعے نکلنے والا حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے  امید ہے  افغان فریقین مستقبل میں بھی نتیجہ خیز انداز میں مذاکرات جاری رکھیں گے، جس سے افغانستان میں کشیدگی میں کمی آئے گی، تخریب کاروں کے ہاتھ کمزور ہوں گے اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی ،  زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیر مقدم کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں افغانستان کے دو فریقین کے درمیان جاری مذاکرات کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے، دوحہ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد نتیجہ جاری کیا گیا جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور افغان کی سرپرستی اور اور افغانوں کے آپس میں مذاکرات کے ذریعے نکلنے والا حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا پاکستان کو امید ہے کہ افغان فریقین مستقبل میں بھی نتیجہ خیز انداز میں مذاکرات جاری رکھیں گے، جس سے افغانستان میں کشیدگی میں کمی آئے گی، تخریب کاروں کے ہاتھ کمزور ہوں گے اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔

مزیدخبریں