دشمن تاثردیناچاہتاہےپاکستان میں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں،مشیر قومی سلامتی 

08:27 PM, 19 Jul, 2021

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا پاکستان کو ہائبرڈ وار کا سامنا ہے ،سوشل میڈیا پر مئی سے پاکستان مخالف مختلف ہیش ٹیگ چلتے رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر غلط انفارمیشن سے دنیا کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، دشمن تاثردیناچاہتاہےپاکستان میں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے دشمن کے پلان کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر آج پاکستان مخالف مہم کیلئے بہت کام کیا جا رہا ہے ،ربورٹ سے ایک بیانیہ بنا کر دنیا میں پھیلایا جارہا ہے،پاکستان کو آج ہائبرڈ وار کا سامنا ہے ،افغان سفیر کی بیٹی کے دعوؤں کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلائی گئیں ،اسپائیلرز پاکستان اور افغانستان کے تعلق میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیاپرپاکستان مخالف بےبنیادپروپیگنڈاجاری ہے،سوشل میڈیاپرجعلی تصویروں سےبےبنیادافواہیں پھیلائی جاتی ہیں، افغان سفیرکی بیٹی کی سوشل میڈیاپرجعلی تصویروائرل کی گئیں ، دشمن تاثردیناچاہتاہےپاکستان میں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں،معید یوسف کا کہنا تھا  افغانستان میں کسی اورکی ناکامی پاکستان پرڈالناقابل قبول نہیں ہوگا،سوشل میڈیا پر غلط انفارمیشن سے دنیا کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں