اسلام آباد :آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل نے افغان سفیر کی بیٹی کے دعوئوں کے بعد اہم انکشافا ت کرتے ہوئے کہا کہ پورے روٹ کا پتہ لگالیا ہے،یہ مکمل بلائنڈکیس تھا،گھر سے نکل کر واپس گھر تک کا روٹ معلوم کر لیا ہے،کہیں بھی افغان سفیر کی بیٹی کے دعوے کے برعکس اغوا اور تشدد ثابت نہیں ہوا ۔
آئی جی اسلام آباد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 300 سے زائد کیمروں کی چھان بین کی ہے،ہمارے قابل افسران کیس پر 3 دن سے کام کررہےہیں،واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہےہیں ،واقعہ کی تحقیقات کیلئے 220 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے ،350 افسران اور جوان کیس پر کام کررہےہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے افغان سفیرکی بیٹی گھرسےپیدل نکلیں اوررانامارکیٹ سےٹیکسی پرکھڈامارکیٹ گئیں،دوسری ٹیکسی پرکھڈامارکیٹ سےراولپنڈی تک گئیں،دوسری ٹیکسی پریہ واقعہ پیش آیا،تیسری ٹیکسی پروہ راولپنڈی صدرسےدامن کوہ گئیں،جس ٹیکسی والےنےصدرسےاٹھایااس کوبھی ہم نےٹریس کیا،ٹیکسی اور اس کے ڈرائیو ر کی نشاندہی ہوچکی ،لڑکی کا کہنا ہے ٹیکسی میں سوار ہونےکے 5منٹ کے بعد کوئی اجنبی سوار ہوا،افغان سفیر کی بیٹی کےدعوے ہماری تفتیش میں ثابت نہیں ہوئے،افغان سفیر کی بیٹی کے دعوے کےبرعکس اغوا اور تشدد ثابت نہیں ہوا۔