اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، ملاقات میں داسو بس حادثے پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ، ملاقات میں داسو بس حادثے اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر آرمی چیف کا اظہار افسوس ، آرمی چیف نے چینی حکومت اور عوام سے واقعے پر ہمدردی کا اظہار کیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سیفر نونگ رونگ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور داسو حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد علیم نے وزیر خارجہ اور چینی سفیر کو علاج و معالجے سے متعلق بتایا ۔ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے زخمی چینی شہریوں کو ہر ممکن مدد اور طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے ۔