اوکاڑہ میں معذور بچی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

07:01 PM, 19 Jul, 2021

اسلام آباد: اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے معاملے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے معاملے پر نوٹس لے لیا اور  فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

 معذور بچی کی والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی جس میں مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جانب سے معذور بچی کی والدہ سے رشوت لینے کا انکشاف بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔

مزیدخبریں