فردوس عاشق اعوان کا معاون خصوصی پنجاب کاعہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ،وجہ سامنے آگئی

05:26 PM, 19 Jul, 2021

لاہور :فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ،عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن میںحصہ لینے کیلئے معاون خصوصی پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے عارضی طور پر عہدہ چھوڑنے کی اجازت مانگی ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا  تھا عمران خان کے ایک جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپ  رہی ہیں ، مخالفین الیکشن سے پہلے ہی گھبرا گئے،معاون خصوصی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کے بعد  سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کھل کرکھیلنا چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں