مونس الہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

04:57 PM, 19 Jul, 2021

اسلام آباد: سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نیو نیوز کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مونس الہی سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ 

خیال رہے کہ 13 جولائی کو  حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے گلے شکوے دور کرتے ہوئے سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کا قلمدان دینے کا اعلان کیا تھا۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔ 

مزیدخبریں