کراچی میں تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگرد گرفتار

01:26 PM, 19 Jul, 2021

کراچی: اسٹیل ٹاوُن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن سے دستی بموں سمیت خطرناک اسلحہ برآمد ہو اہے۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال نے دوہزار تیرہ میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شمولیت اختیار کی، ملزمان کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجنوں واداتوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے منگھوپیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے، ساتھیوں کیساتھ مل کر پاکستان آرمی کے جوانوں پر مختلف اوقات میں حملہ کرنے کا بھی ملزموں نے انکشاف کیا، ملزم سیف اللہ نے دوہزار تیرہ میں ناردرن بائی پاس پر نیٹو کے سامان سے بھرے کنٹینر کو آگ بھی لگائی، ملزمان سے اسلحہ، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

مزیدخبریں