اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزکشن کا نیا کیس کھول دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزکشن پر انکوائری شروع کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4 ارب روپے کی آمدن ہوئی ۔مشکوک ٹرانزکشن پر نیب کی سی آئی ٹی انکوائری کررہی ہے۔