حکومتی ریٹ پر چینی فروخت نہیں کرینگے : شوگر ملز کا اعلان 

07:42 AM, 19 Jul, 2021

لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔ حکومتی فیصلہ درست نہیں ہے، چینی اس نرخ پر سیل نہیں کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے، فیصلہ شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے خلاف سازش ہے۔

 چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادانہ تجارت کی شق کی خلاف ورزی ہے۔

اسکندر خان نے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، ممکن نہیں ہے کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔ 

مزیدخبریں