غلاف کعبہ تبدیل 

07:03 AM, 19 Jul, 2021

مکۃ المکرمہ : مسجد الحرام میں غلاف  کعبہ  تبدیل کردیا گیا ۔دنیا بھر کے مسلمانوں نے براہ راست ایمان افروز مناظر کو دیکھ کر اپنے ایمان کو جلابخشی۔

 

سعودی میڈیا کے مطابق 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کیے گئے غلاف  پر 2کرورڑ 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 120کلوگرام سونے کا دھاگہ اور100 کلوگرام  چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا۔

 کسوہ فیکٹری میں ماہر کاریگر سال بھر غلافِ کعبہ تیار کرتے ہیں  اور ہر سال حج کے موقع پر پرانے غلاف کو اُتار کر نیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھا دیا جاتا ہے۔

 

اس سال کورونا وائرس کے باعث غلاف کعبہ کی تبدیلی کا قت تبدیل کیا گیا ،،،غلاف کعبہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے  جس میں غلاف کے نچلے حصے میں 6ٹکڑےاور  12قندیلیں شامل ہوتی ہیں  ۔
https://twitter.com/naibaatofficial/status/1416950976322416642?s=20

مزیدخبریں