اسلام آباد : اداکارہ سارہ خان نے شادی کی تقریب میں اپنے ہاتھ پر مہندی سے شوہر کا نام لکھوا لیا۔
انہوں نے اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مہندی سے اپنی ہتھیلی میں ” فلک شبیر کی دلہن“ لکھا ہے جبکہ ان کے شوہر نے بھی اپنے بازو پر اداکارہ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوایا۔
سارہ خان حال ہی میں 15جولائی کو فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔