کورونا وائرس ،  ملک بھر  میں مزید 46افراد جاں بحق ،اموات 5568ہو گئیں

10:49 AM, 19 Jul, 2020

  اسلام آباد :  ملک بھر  میں کورونا وائرس سے مزید 46افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات کی مجموعی تعداد5568 ہو گئی ،مزید 1579نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر  میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 46افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات کی مجموعی تعداد5568 ہو گئی ،مزید 1579نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں ، گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف1579 کیسز رپورٹ ہوئے ،گذشتہ24گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔ 

ملک بھر میں کورونا کے17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں9270، پنجاب7831، خیبر پختونخوا2046 اور اسلام آباد2634 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی۔ پنجاب میں 89793،خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 31890ہوگئی  ۔ بلوچستان11424، اسلام آباد14576، آزاد جموں و کشمیر1888 اور گلگت میں 1807 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں  ایک لاکھ98ہزار509 افراد صحتیاب ہو گئے ،1763مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے ، کوروناکے ایکٹیو کیسزکی تعداد57ہزار 886 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ 

مزیدخبریں