اسلام آباد: وزیرخارجہ نے کہا کہ وائٹ ہاوَس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم وائٹ ہاوَس کا دورہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وائٹ ہاوَس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم وائٹ ہاوَس کا دورہ کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم سے واشنگٹن میں تاجروں کاوفد بھی ملاقا ت کرے گا، عمران خان کےاعزازمیں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ ہوگا، امریکی صدراوروزیراعظم کےدرمیان 2 نشستیں ہوں گی، دورہ امریکہ کےدوران آرمی چیف بھی وزیراعظم کےساتھ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ امریکہ کےدوران آرمی چیف بھی وزیراعظم کےساتھ ہوں گے، ماضی میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاوَ آتا رہا، افغان حالات کی وجہ سے پاکستان امریکہ تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا آغاز وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے ہوا، امریکہ کے ساتھ پانچ سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے، وزیراعظم کمرشل فلائٹ سے دورہ امریکہ پر جائیں گے۔