وزیراعظم نےپی ٹی آئی کے تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دےدی

08:23 PM, 19 Jul, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےملک بھرمیں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دےدی ۔ چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نےتقرریوں کاباضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، تحریک انصاف کی تنظیم نوکااہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نےملک بھرمیں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دےدی ۔ عامرمحمود کیانی تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری جنرل مقرر جبکہ احمدجواد کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

 

ذرائع کے مطابق، اعجازاحمد چوہدری بطورصدرصوبہ پنجاب پارٹی کی قیادت کریں گے۔ جنوبی پنجاب کی ذمہ داری نورخان کے سپرد کر دی گئی، فریدرحمان تحریک انصاف اسلام آباد کےصدرمقرر نوٹیفیکشن جاری ، بیرسٹرسلطان محمودآزادجموں وکشمیرکی صدارت کےفرائض سرانجام دیں گے۔  

 

پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹرمنیربلوچ کو سونپ دی گئی،جعفر شاہ بطورصدرگلگت بلتستان فرائض سرانجام دیں گے، شعیب صدیقی کوصوبہ پنجاب کےجنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

 

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن  کے مطابق ،علی رضاجنوبی پنجاب کےجنرل سیکرٹری کےفرائض سرانجام دیں گے ، الیاس مہربان اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ آزادجموں وکشمیرکےجنرل سیکرٹری کےفرائض مصدق خان کےسپرد کر دئیے گئے۔ باری بڑیچ بلوچستان میں بطورسیکرٹری جنرل فرائض سرانجام دیں گے ۔ فتح اللہ خان گلگت بلتستان کےلیےتحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری ہوں گے۔

مزیدخبریں