امیروں سےٹیکس لینےپرسب متفق ہیں، شبرزیدی

07:38 PM, 19 Jul, 2019

 اسلام آباد: ایس ڈی پی آئی کےزیراہتمام پاکستانی معیشت،چیلنجزومواقع پرپالیسی سمپوزیم کاانعقاد کیا گیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، ایس ڈی پی آئی کےزیراہتمام پاکستانی معیشت،چیلنجزومواقع پرپالیسی کی تقریب سے خطاب میں چئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بڑی کمپنیاں ہرسال25فیصدتک منافع کماتی ہیں، پاکستان میں صنعتوں کوختم کرکےتجارت کوفروغ دیاگیا۔

 

شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان جوتےبھی درآمدکرتاہےکیونکہ پاکستان کی صنعت بندہورہی ہے، پاکستان کوحوالہ اورہنڈی نےنقصان پہنچایا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈپرچیک اینڈبیلنس مناسب نہیں جس کانقصان ہوا۔

 

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسوں کاپورا نظام بدل رہےہیں، امیروں سےٹیکس لینےپرسب متفق ہیں۔

 

مزیدخبریں