اسپورٹس بورڈ میں کرپشن، نیب نے رانا مشہود کو 22 جولائی کو طلب کر لیا

04:29 PM, 19 Jul, 2019

 لاہور: نیب لاہور نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو 22 جولائی کو طلب کرلیا، ان سے تفتیش کے لیے سوالنامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رانا مشہودکے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کی انکوائری جاری ہے، اسپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں پر نیب لاہور نے انہیں 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نیب لاہورکی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم رانا مشہود سے پوچھ گچھ کرے گی، نیب نے یوتھ فیسٹیول کا تمام ریکارڈ اور ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

رانا مشہود کو بھیجوائے گئے سوالنامے میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا گیا؟ کابینہ سے منظوری لی گئی، یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے کس ضابطے کے تحت دئیے گئے؟ اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں کس طریقہ کار کے تحت کی گئیں؟

مزیدخبریں