سابق آسٹریلوی کرکٹر گیون روبرٹسن کو برین ٹیومر مرض کی تشخیص

سابق آسٹریلوی کرکٹر گیون روبرٹسن کو برین ٹیومر مرض کی تشخیص


میلبورن : سابق آسٹریلوی سپنر گیون روبرٹسن کو برین ٹیومر مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

53 سالہ سپنر کو 4 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ براڈ کاسٹر میٹ تھامسن نے بتایا کہ دو ہفتے قبل طبی معائنے کے دوران انہیں کینسر کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کینسر کے جراثیم پھیل چکے ہیں، ابھی ان کی ایک سرجری کی گئی ہے اور بیماری سے مکمل نجات کیلئے انہیں حوصلے کے ساتھ بھرپور فائٹ کرنا ہو گی۔