اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ، سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز، طبی عملے کا انتظام کر لیا گیا۔ ڈاکٹرز اور نرسز کا ڈیوٹی روسٹر ایک ہفتے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن ،مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقلی کا امکان
ذرائع کے مطابق 10 لیڈی ڈاکٹرز تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی، 3 خاتون نرسز 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی، سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس چوبیس گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں موجود رہے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا
واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹرز، نرسز فراہمی کیلئے وزارت داخلہ و کیڈ نے ہسپتال سے رابطہ کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں