عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کیا، اب پنجاب کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے: شہباز شریف

عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کیا، اب پنجاب کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

پنڈی گھیب: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈالر 100 روپے کا تھا آج 130 تک پہنچ گیا، 25 جولائی شیر کا دن ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عوام کیلئے واپس آئے، سابق وزیراعظم بیٹی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا
   

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی، مسلم لیگ ن نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ مسلم لیگ ن نے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا۔ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، تمام پیشکش ٹھکرا کر نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:طالبان کا شہری آبادیوں پر خود کش حملے روکنے کا اعلان،رپورٹ
    

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے پنجاب کے جلسے خالی ہوتے ہیں، جیسے الزام خان کا دماغ خالی ہے ایسے ہی جلسے میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔ عمران خان پنجاب کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے، تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں کرسکے۔ ہم نے دانش اسکول، ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے، ہم نے غریب طبقے کو بلاسود قرضے فراہم کیے، پنجاب میں فری علاج اور فری دوائیاں ملتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں