نازیبا زبان کا استعمال، ای سی پی نے فضل الرحمان، ایاز صادق اور پرویز خٹک طلب

09:10 PM, 19 Jul, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نازیبا زبان کے استعمال اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایاز صادق، مولانا فضل الرحمٰن اور پرویز خٹک کو نوٹسز جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری سے جہلم جلسے میں انتظامات کی کمی پر عمران خان ناراض
 
  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔تینوں رہنماؤں کو 21 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ ای سی پی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اورسابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز اور نازیبا گفتگو نشر ہوئی جس پر دونوں رہنماؤں کو 21 جولائی کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
    

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انھیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 21 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں