فواد چوہدری سے جہلم جلسے میں انتظامات کی کمی پر عمران خان ناراض

فواد چوہدری سے جہلم جلسے میں انتظامات کی کمی پر عمران خان ناراض
کیپشن: این اے 67 جہلم سے فواد چوہدری تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں/ فوتو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان گزشتہ روز جہلم میں پارٹی جلسے کے انتظامات پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام
    

ذرائع کے مطابق پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے جہلم میں شرکاء کی تعداد کم تھی۔این اے 67 جہلم سے فواد چوہدری تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔جلسے کے بعد فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جہلم کے لوگ ہم سے مایوس نہیں، ہزاروں لوگوں کو جلسہ گاہ کے باہر انتظارکرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ جہلم جلسے میں ہمارے امیدوار بھی وقت پرنہیں پہنچ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار
    

فواد چوہدری نے کہا کہ کامیاب جلسے کے انعقاد پر جہلم کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شدید گرم موسم کے باوجود ہزاروں لوگ اپنے قائد سے ملنے ضمیر جعفری اسٹیڈیم آئے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں اور ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں