توہین عدالت کیس میں فواد حسن فواد کو بری کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس میں فواد حسن فواد کو بری کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

گلگت:گلگت بلتستان کی عدالت نے فواد حسن فواد کو توہین عدالت کیس میں بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان عدالت کے جج نے فواد حسن فواد کے معافی مانگنے پر انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔گلگت بلتستان کی عدالت نے دو روز قبل احتساب عدالت سے انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

فواد حسن فواد نے استدعا کی تھی کہ صحت اجازت نہیں دیتی، گلگت بلتستان نہ بھجوایا جائے۔لیکن احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فوادحسن فواد کو ایک روز کے لیے گلگت بلتستان لے جانے اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے دی تھی۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر حراست ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں