رائے ونڈ ‏میں7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

12:59 PM, 19 Jul, 2018

لاہور: رائیونڈ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نیامت کو گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی کی بستی امین پورہ میں 7 سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بنی۔ پولیس کے مطابق وہ گھر کے قریب سودا سلف لینے کے لیے دکان پر گئی تھی۔ دکاندار نے اسے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نمائندہ جی ایچ کیو

پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم نیامت کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف زیادتی اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ اس پر اہل علاقہ نے رائیونڈ چوک میں جاری احتجاج ختم کر دیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں