فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج

فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
کیپشن: آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج  نے بتایا پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ آرمی صرف امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے۔

 سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہترکی جا رہی ہے اور پرنٹنگ پریس پر بھی فوج ڈیوٹی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا 3 لاکھ 71 ہزار جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں نمائندہ جی ایچ کیو، نیکٹا کوآرڈینیٹر، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ہوم سیکریٹریز، وفاقی سیکریٹری داخلہ، دفاع، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔ کمیٹی اجلاس کے آغاز پر پشاور اور مستونگ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے پشاور اور مستونگ میں ریلیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہارون بلور، سراج رئیسانی کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے، بدقسمتی سے الیکشن مہم پر امن نہیں رہی، کچھ دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں