پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

12:07 PM, 19 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 149 سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز آپ کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے۔ آپ کے خلاف تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق فیصلہ دیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف لوگوں کی جگہ پر قبضہ کرنیوالا گروپ ہے، عابد باکسر

جسٹس عظمت نے کہا کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔ ہم فیصلے لکھ، لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلاء پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی اور توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں بلکہ توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں