امریکاکی بھارت کو مسلح ڈرونز فروخت کرنے کی پیشکش

12:00 PM, 19 Jul, 2018

واشنگٹن:امریکانے ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلحہ فروخت کی نئی پالیسی کے بعدبھارت کومسلح ڈرونز فروخت کرنے کی نئی پیشکش کردی  ۔نئی پیشکش کے بعد جدید گارڈین ڈرونز پر ہتھیاروں کی تنصیب اور مواصلاتی نظام کے باعث ان کی قیمت بڑھ جائے گی ،دونوں ملک جلد ملاقات کے دوران تفصیلات طے کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق مسلح ڈرونز کی تعداد اور ان کی قیمت سے متعلق امریکا اور بھارت کے وزرائے دفاع کورواں ماہ ایک ملاقات میں تفصیلات طے کرنا تھیں،لیکن امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے تیل کی خریداری پر بھارت سے یہ ملاقات ملتوی کردی تھی۔  نئی پیشکش کے تحت بھارت کو ایک اور معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے لیکن بھارتی حکام شرائط والا امریکی معاہدہ قبول کرنے سے گھبرا رہے ہیں،ستمبر میں امریکی طیارہ ساز کمپنی نے بھارت کو22 غیر مسلح ڈرونز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن نئی دہلی ڈرونز پر جدید ہتھیاروں کی تنصیب اور مواصلات نظام چاہتاہے.

لیکن اب مسلح ڈرونز کی نئی قیمت اور تعداد امریکا اور بھارت کے وزرا دفاع کے درمیان ملاقات کی دوران طے کی جائے گی۔امریکا چاہتاہے کہ بھارت شرائط کے مواصلاتی معاہدے پر دستخط کرے۔ لیکن بھارت دستخط سے کترا رہاہے۔

مزیدخبریں