شہباز شریف لوگوں کی جگہ پر قبضہ کرنیوالا گروپ ہے، عابد باکسر

10:41 AM, 19 Jul, 2018

لاہور: سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لوگوں کے جعلی ریکارڈ بنوا کر ان کی جگہوں پر قبضہ کرتا ہے۔ مجھے بھی کئی دفعہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

عابد باکسر نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ان کے ماموں سے بچا باغ نامی رقبہ خریدنا چاہتے تھے۔ مرضی کی قیمت طے نہ ہونے پر ان کے ماموں پر دباو ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے:آئی ایس پی آر

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک جھوٹا مدعی بنا کر میرے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔ میرے ماموں اسی دباؤ کے باعث فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے۔ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے کہنے پر فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کر دیا اور مقابلے میں مارنے کی تیاری بھی کر لی گئی۔

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ یہ بھی کہہ دیا گیا کہ نماز پڑھ کر اللہ سے معافی مانگ لو مگرپھر ایمرجنسی لگ گئی جبکہ شہباز شریف پکڑے گئے اور میں بچ گیا۔

ویڈیو بیان میں سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے میری نظری بندی کالعدم قرار دی تو میں بیرون ملک چلا گیا۔یاد رہے سابق پولیس افسر کو رواں سال 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی طلب کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں