نئی دہلی: معروف سابق بھارتی کپتان اور موجودہ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑگئیں۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے، لارڈز میں ناکامی کا سبب ان کی سست بیٹنگ کو بھی قرار دیا گیا اور شائقین نے نعرے بازی بھی کی۔
مزید پڑھیں۔۔۔پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی
ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں میچ کے بعد کوہلی امپائر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دھونی کو گیند دے دیں، اسی چیز کو بھی جواز قرار دیا جارہا ہے کہ شاید وہ اپنا آخری ون ڈے کھیل چکے۔تاہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹر کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہ آسکی۔