کراچی، تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ، ایک کارکن زخمی

09:28 AM, 19 Jul, 2018

کراچی: کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کا واقعہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن رحمت علی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے کی جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جب کہ فائرنگ کے مقام سے ایک ایس ایم جی اور 2 میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں