ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن ،مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقلی کا امکان

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن ،مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقلی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو


راولپنڈی :ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والوں سے آج ملاقات کادن ہے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹاروز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،مریم کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نگراں صوبائی وزیر

ذرائع کے مطابق جیل میں آج صبح 8سے 4بجے تک ملاقات کی جاسکے گی اورملاقاتیوں سے متعلق نواز شریف کی مرضی پوچھی جائے گی ۔جیل ذرائع کے مطابق آج نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدرسے جیل میں ملاقات کی جاسکتی ہے نواز شریف ملاقاتیوں کیلئے خاص طور پرتیار ہوئے ہیں ،نوازشریف نے روایتی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہناہے جبکہ نوازشریف ،مریم اور صفدرکو جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے کے ساتھ بٹھایاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی دنگل میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ

ملاقات کرنے والوں کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اورجیل میں ملاقات بغیر شناختی کارڈ کے ممکن نہیں ہوگی ۔جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ہرملاقاتی کو صرف 20منٹ ملاقات کی اجازت ہوگی جبکہ نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان ہے ۔ریسٹ ہاؤس کے لیے 3لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات درکار ہیں،وزارت کیڈ سے لیڈی ڈاکٹرز فراہمی کی تحریری درخواست کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں