مسلمانوں کے قبلہ اول کو بند کرنا سنگین حق تلفی ہے

11:23 PM, 19 Jul, 2017

ٍ   
انقرہ: مسلمانوں کیلئے مدینہ منورہ ،مکہ مکرمہ، اور بیت المقدس انتہائی مقدس مقامات ہیں، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسلمانوں کیلئے اسکی اہمیت کسی بھی چیز سے زیادہ ہے۔
ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول کو عبادت کے لیے بند کرنا انتہائی تکلیف دہ اقدام ہے، ترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ مسلمانوں کیلئے مدینہ منورہ ،مکہ مکرمہ، اور بیت المقدس انتہائی مقدس مقامات ہیں، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسلمانوں کیئے اسکی اہمیت کسی بھی چیز سے زیادہ ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ مسجد اقصی ٰ کو بند کرنے کے اقدام کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسرائیلی فوج کا یہ عمل مسلمانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

مزیدخبریں