لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات،مسلم خاتون پر تشدد

08:26 PM, 19 Jul, 2017

لندن: مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات صرف بھارت تک محدود نہیں بلکہ اب لندن میں بھی مسلمانوں کیخلا ف پر تشدد ہونے لگے ہیں اور دن بدن ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقع لند ن کی میٹرو ٹرین میں پیش آیا۔ ایک شخص نے میٹرو اسٹیشن پر بیٹھی انیسو عبدالقادر نامی مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کی کوشش کی، روکنے پر تشدد کیا اور نازیبا کلمات بھی کہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پہلے تقاب کھینچنے کی کوشش کی پھر خاتون کے منہ پر تھوک بھی پھینکا۔ حملہ آور کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی جس نے غلط زبان استعمال کرتے ہوئے مسلمان خاتون کو دھمکایا۔
ترجمان برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے واقع پر ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا برتاﺅ ناقابل قبول ہے اور آئندہ ایسا برتا ﺅبالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں