نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کے نیوز فیڈ ہسٹری میں ’فالو‘ کا نیا فیچر متعارف کر ادیا ، جسے استعمال کرتے ہوئے کسی بھی لفظ یا موضوع کی سرچ مزید ہو گئی ہے اور صارف کو کسی بھی موضوع سے متعلق ایک سے زائد چیزیں مل سکیں گی۔
گوگل سرچ ایپلی کیشن کی جانب سے ’فالو‘ کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی صارف اگر فالو پر کلک کرے گا تو صارف کو اس موضوع سے متعلق ہر تازہ مواد کی سجیشن دی جائے گی۔یوں صارف کی نہ صرف سرچ ہسٹری بہتر ہوتی جائے گی، بلکہ وہ کسی وقت بھی کسی موضوع کی تمام متعقلہ ویڈیوز اور آرٹیکلز اور خبریں سرچ کرسکے گا۔
خیال رہے کہ یہ سہولتیں صرف اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہیں، کیوں کہ یہ فیچرز فی الحال گوگل کی موبائل ایپلی کیشن پر کام کر رہے ہیں، تاہم گوگل کے مطابق جلد ہی ڈیسک ٹاپ اور کمپیوٹر صارفین کے لیے بھی ان فیچرز اور فیڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔