سیکورٹی فورسز کا راولپنڈی،ڈی آئی خان اورلاہورمیں آپریشن, 11مشتبہ افراد گرفتار

07:26 PM, 19 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری  ہے،سیکورٹی فورسز نے راولپنڈی، ڈیرہ اسماعیل خان اورلاہور میں آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ،سیکورٹی فورسز نے راولپنڈی،ڈیرہ اسماعیل خان اورلاہورمیں آپریشن کے دوران  جگہ جگہ چھاپے مار کر  11مشتبہ افراد کو  حراست میں لے لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار افراد دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں ۔آپریشن میں پنجاب پولیس، رینجرزاورانٹیلی جنس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں