لاہور: کوک سٹوڈیو کا سیزن 10 رواں سال پیش کیا جائے گا۔ سیز ن 10 میں جنید جمشید، عامر ذکی اور نصرت فتح علی خان کی یاد میں بھی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔
آئندہ سیزن میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور سجاد علی کی بیٹی زویا علی بھی موسیقی کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔دانیال ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے سیٹ پر موجود ہیں۔
کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن میں فرحان سعید، مومنہ مستحسن، سٹرنگز، علی ظفر، راحت فتح علی خان، حمیرا چنا، سلمان احمد، علی سیٹھی اور امانت علی وغیرہ پرفارم کریں گے۔گلوکار علی ظفر رواں برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن کا حصہ بننے کے بعد اپنا چوتھا سیزن مکمل کریں گے، اس سے پہلے علی ظفر 3 سیزن کر چکے ہیں۔
علی ظفر کے بھائی اور سجاد علی کی بیٹی کوک سٹوڈیو سیزن 10 میں شامل
لاہور: کوک سٹوڈیو کا سیزن 10 رواں سال پیش کیا جائے گا۔ سیز ن 10 میں جنید جمشید، عامر ذکی اور نصرت فتح علی خان کی یاد میں بھی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔
06:41 PM, 19 Jul, 2017