ابوظہبی:دبئی میں مختلف فیکٹریوں اور انڈسٹریل زون میں نوکری کیلئے بہت سی اسامیاں خا لی ، بیرون ملک نوکری ڈھونڈنے والوں کیلئے زبردست موقع آگیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی، شارجہ ،ابوظہبی ، اجمان اور فوجیرہ میں انڈسٹریل زون میں مختلف نوعیت کی بہت سی اسامیاں خالی ہیں جن کیلئے ملازمین کی درخواستوں کا انتظار جاری ہے ۔ ان خالی اسامیوں میں ڈرائیور،اکاﺅنٹنٹ، آفس اسسٹنٹ، سیلزایگزیگیوٹیو اورپراجیکٹ مینیجرکی اسامیاں شامل ہیں۔
دبئی کی ایک ویب سائٹ پر تازہ ترین جاری خالی اسامیوں کی فہرست میں 2200سے زائد نوکریوں کا اعلان کیاگیا ہے۔یہ اسامیاں مختلف ہوٹلز، بیوٹی سیلونز، کلینکس اور فیکٹریز میں خالی ہیں۔ اس کےعلاوہ زیادہ تر خالی اسامیاں انجینئیرنگ اور کنسٹرکشن سے منسلک بزنس میں پائی جاتی ہیں۔