شیخ رشید کو اسحاق ڈار کے اقامے کی کاپی فراہم کر دی گئی

03:50 PM, 19 Jul, 2017

اسلام آباد : پانامہ کیس کی سماعت ایک طرف اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیانات اور مصروفیات نے بھی اپنا رنگ جمایا ہوا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقامے کی کاپی مانگ لی جس پر عدالت نے انہیں کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پاناما عملدرآمد کیس کے دوران کمرہ عدالت میں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقامے کی کاپی کا مطالبہ کردیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن کے دلائل جاری تھے کہ شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ میں چار دن سے اسحاق ڈار کے اقامے کی نقل مانگ رہا ہوں مگر مجھے نہیں دی گئی جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو اقامے کی کاپی فراہم کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں