'عدالت عظمیٰ کا فیصلہ حقیقی جمہوریت اور شفاف احتساب کی راہ ہموار کرے گا'

03:21 PM, 19 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم ان کے بچوں اور وزراء سمیت رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے لیکن پھر بھی وکیل وزیر اعظم کو مظلوم و معصوم اور بھولا بھالا پیش کر رہے ہیں تاہم ان کی تمام کوششیں دم توڑ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سارے حکومتی مشیر بھی وزیر اعظم کے اقتدار کی کشتی بچانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن وزیر اعظم کے وکیل نہایت ہی کمزور طریقے سے یہ کیس پیش کر رہے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ عدالتوں پر دباؤ¶ ڈالنے سمیت انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود بھی کاغذی اقتدار کی کشتی کو بچایا نہیں جا سکے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ آج عدالتیں آزاد ہیں اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا قومی دولت لوٹنے والوں کو بچنے کی جگہ نہیں ملے گی بلکہ آئندہ چند دنوں میں حق پر مبنی فیصلہ آ جائے گا جو حقیقی جمہوریت اور شفاف احتساب کی راہ ہموار کر رہے گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں