کرس گیل ایک نئے ایڈونچر پر نکل پڑے، بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل

کرس گیل ایک نئے ایڈونچر پر نکل پڑے، بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل

 دبئی: ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان کرس گیل متحدہ عرب امارت کے صحرا میں ایک نئے ایڈونچر پر نکل پڑے۔ 37 سالہ ویسٹ انڈیز بلے باز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اونٹ کی سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

????

A post shared by KingGayle ???? (@chrisgayle333) on

یاد رہے کہ کرس گیل ان دنوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے باہر ہیں اور کیربیئن پریمیئر لیگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں اسٹار بلے باز نے ڈانس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور انہوں نے اپنے مداحوں کو ایسا ڈانس کرنے کا چیلنج بھی دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا چیلنج میں بہترین ڈانس کرنے والے پانچ خوش نصیبوں کی ویڈیو بھی شیئر کریں گے اور فاتح کو پانچ ہزار ڈالر انعام بھی دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں