واٹس ایپ پر دولوگوں کے درمیان پیغامات کا کھوج لگانا نا ممکن

01:23 PM, 19 Jul, 2017

نیویارک:واٹس ایپ نے اپنے پیغامات کی "اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن" کرنا شروع کر دی، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی تیسری پارٹی دو لوگوں کے درمیان بھیجے جانے والے پیغامات کو پڑھ نہیں سکتی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جب آپ کا پیغام"اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن" ہوتا ہے تو آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، وائس میسیجز، ڈاکیومنٹس، سٹیٹس اپ ڈیٹ اور کال غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ جاتی ہے۔

واٹس ایپ کے "اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن" سے آپ اور آپ جسے پیغام بھیج رہے ہیں، صرف وہی بات چیت کر پائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں