بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، 2 شہریوں کی شہادت پر احتجاج

01:07 PM, 19 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھارتی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر باروح اور تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز سیکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں اور بلااشتعال فائرنگ اور گولی باری کی زد میں متعدد پاکستانی شہری اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں