کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی

کیوبا: پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کینیڈین نژاد اداکارہ ارمینہ خان نے کیوبا میں برطانوی نوجوان سے منگنی کر لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے منگیتر گھٹنے پر انھیں پرپوز کر رہے ہیں۔

...and he got down on his knee...I said "yes!!!" #Happy #Engaged #Bae #Cuba #Paradise #Pink ????????????????

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ اب کچھ بھی مجھے اداس نہیں کر سکتا۔ ارمینہ خان نے اپنے منگیتر کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کون ہیں کیا کرتے ہیں اور ان کا نام کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ان کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

واضح رہے کہ ارمینہ خان کا شمار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی شناخت بنائی۔ ٹیلی وژن شائقین ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں