ہریتک روشن کی "فلم کابل "ہالی ووڈ میں دوبارہ بنائی جا ئے گی

12:37 PM, 19 Jul, 2017

ممبئی:اس سال نمائش کے لیئے پیش کی  گئی" فلم کابل"جس میں ہریتک روشن نے مضبوط اندھے انسان کا کردار ادا کیا تھا  اور اس اندھے انسان نے بدعمل سیاست دانوں کا با ہمت مقابلہ کیا تھا۔اب ہالی ووڈ میں دوبارہ بننے کے لیے تیارہے۔
تفصیلات کے مطابق   فوکس سٹار سٹوڈیو "ٹومیس جے گیوس "نے ہریتک روشن کو فلم میں کاسٹ کر نے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جبکہ فلم  ڈائریکٹر سنجے گپتا نے ایک انٹرویو میں  بتایا کہ ہریتک روشن اس پیشکش پر بہت خوش ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن نے بھی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ فلم کابل کی کہانی بہت منفرد ہےاور یہ ہالی ووڈ کے لیے بہت موافق ثابت ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں